مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

آزادی کی راہیں

آزادی کی راہیں

عام قیمت Rs.500.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.500.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
آزادی کی راہیں
برٹرینڈ رسل
اقلیت اور اکثریت میں تصادم.!
سیاست کی مختلف تعریفیں کی جا سکتی ہیں اور ان کے مختلف ہونے کی وجوہ اس کی متنوع نوعیت کی بنا پر ہیں۔ بہرحال، یہاں میں سیاست کے ایک خاص عنصر کو موضوعِ گفتگو بنا کر ایک الگ نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
سیاست یا اجتماعی زندگی میں ہمیشہ دو طبقات کسی نہ کسی صورت میں متصادم رہتے ہیں۔ ایک وہ طبقہ جس کے پاس دولت اور طاقت کا ارتکاز زیادہ ہو، جس کے باعث وہ بالادست ہو جاتا ہے لیکن یہ طبقہ ہمیشہ اقلیت میں ہوتا ہے۔ اور دوسرا وہ طبقہ جس کا انحصار دولت اور طاقت کے ارتکاز کے لیے اسی اقلیت بالادست طبقے پر ہوتا ہے، اور یہ طبقہ ہمیشہ اکثریت میں ہوتا ہے۔
اقلیت اور اکثریت تاریخ کے جھروکوں میں حاکم اور محکوم، آقا اور غلام، حکمران اور رعایا کی صورت میں متصادم چلی آ رہی ہے۔ جب سے نجی ملکیت کا تصور ابھرا ہے، تب سے یہ دو طبقات ہمیشہ دست و گریبان رہے ہیں۔
اقلیت طبقہ جس کے پاس زر اور دولت جمع ہو جاتی ہے تو وہ اس زر و دولت کے سہارے طاقت اور اقتدار کا مالک بن جاتا ہے اور اکثریت طبقہ اس دولت اور طاقت کو پورے سماج میں تحلیل کرنے کے لیے بغاوت پر اتر آتا ہے۔ اگر پوری انسانی تہذیب و تمدن کے ارتقاء پر نگاہ ڈالی جائے تو انسانی ارتقاء اس تصادم کے گرد گھومتا ہے، لیکن اس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے ورنہ بنیاد وہی ہوتی ہے جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔
موجودہ عصرِ حاضر میں تمام ممالک سرمایہ دارانہ نظام کے بل بوتے پر کھڑے ہیں۔ اگر تھوڑی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو ہر ملک میں ایک مخصوص طبقہ ریاست کی مرکزی طاقت کو برقرار رکھنے کا حامی نظر آتا ہے، جبکہ بالمقابل ایک مخصوص طبقہ اس مرکزی طاقت اور دولت کو صوبوں اور ضلعوں تک تحلیل کرنے کی تگ و دو میں رہتا ہے۔ یہ سلسلہ غلامانہ نظام سے لے کر جاگیردارانہ نظام تک، جاگیرداری سے لے کر سرمایہ دارانہ نظام تک، اور سرمایہ دارانہ نظام کو مزید ہموار شکل دینے کے لیے جمہوریت، جمہوریت سے لے کر لبرل جمہوریت اور اب سوشل جمہوریت تک، یہ سلسلہ وار تصادم جاری ہے اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک سرمایہ دارانہ نظام کو اکھاڑ پھینک کر اس کی جگہ ایک اشتراکی نظام، سوشل ازم نافذ نہ کر دیا جائے۔ یہ کب اور کس طرح ممکن ہوگا، یہ ایک الگ بحث ہے۔ بہرحال، اب تک جس شکل میں جو بھی نظام موجود ہے وہ اس اقلیت بالادست اور اکثریت محکوم طبقات کے تصادم کے نتیجے میں ابھرا ہے، مطلب حالیہ ڈیموکریسی اور سرمایہ دارانہ نظام ان دو طبقاتی کشمکش کی مرہونِ منت ہے۔
مثال کے طور پر، پاکستان میں اس وقت فوجی آمریت، سیول مارشل لاء کی شکل میں، صرف اسٹیبلشمنٹ اور اس سے جڑے ہوئے تمام اجزاء پر دولت اور طاقت دونوں مرتکز کیے ہوئے ہے اور اس کے مقابل محکوم اقوام، بائیس کروڑ عوام کی شکل میں اکثریت ہوتے ہوئے بھی، اس اقلیت طبقے کے زیرِ تسلط اقتصادی، سیاسی اور قومی محکومیت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ملکی سطح پر صوبوں کی صورت میں، اور صوبوں کے اندر مذہبی اور ریاستی آلہ کاروں کی صورت میں، یہ بالادست طبقہ اپنے مفادات اور ریاستی مرکزی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ لیکن ایک مخصوص طبقہ جو قومی مفادات اور محکوم طبقات کے حق میں اس مرکزی طاقت اور دولت کو مرکز سے لے کر صوبوں اور صوبائی سطح پر علاقوں تک عوام میں تحلیل کرنے کے لیے جدوجہد کرتا رہا ہے، مطلب یہاں بھی واضح طور پر اقلیت کی بالادستی اور اکثریت کی محکومیت کا تصادم مختلف صورتوں میں جاری ہے۔ اس لڑائی میں مرکزی طاقت کو تحلیل کرنے کے لیے جو بھی سامنے آتا ہے، وہ اپنے وقت کا سب سے بڑا ترقی پسند اور انسان دوست تصور کیا جاتا ہے۔
بیسویں صدی کا مشہور فلسفی و مبلغ برٹرینڈ رسل اپنی کتاب "آزادی کی راہیں" میں موجودہ سیاسی و اقتصادی نظاموں—کیپٹل ازم، سوشل ازم، سنڈیکلیزم اور انارکزم—کا موازنہ کرتے ہیں اور اپنے انداز میں ان نظاموں کے نفاذ پر سیر حاصل بحث کرتے ہیں، اور ساتھ ہی ایک معتدل طریقہِ کار اور نظام کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
اس کتاب میں برٹرینڈ رسل نے ان ریاستوں کو مخاطب کیا ہے جو اس وقت تیسری دنیا کے لیے ترقی اور خوشحالی کے آئیڈیل کے طور پر مانی جاتی ہیں۔ ہمارے ہاں ان موضوعات پر بحث کرنا اور ان کو رائج کرنے کے لیے جدوجہد کرنا تو فی الحال محال ہے، کیونکہ یہاں ابھی تک یہ طے نہیں ہو پا رہا کہ ریاست کا بھی کوئی مذہب ہو سکتا ہے یا نہیں؛ یہاں ابھی تک جمہوریت مسلمان نہیں ہو سکی ہے اور یہاں ابھی تک مادے اور خیال کو الگ نہیں کیا جا سکتا، اور ان کو ایک ہی پیمانے پر تولا جاتا ہے۔
=== زاہد اللہ زاہد ===
مکمل تفصیلات دیکھیں