مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

عبدالمومن بغاوت تک

عبدالمومن بغاوت تک

عام قیمت Rs.500.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.500.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

میں عبد المؤمن کو مبارک باد دیتی ہوں کہ انھوں نے اپنے اندر کے فلسفی اور ادیب کو بالآخر تلاش کر لیا ہے۔ اس طرح کی فکر و قلفہ رکھنے والے لوگ کچھ زیادہ نہیں ملتے۔ ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔

مہتاب اکبر راشدی

________________________________

ناول کے ابتدائی سفر سے دل سے ایک ہی صدا نکلتی رہی: آوا مومن۔۔۔ اختتام پر دل سے بے اختیار نکلا: واہ مؤمن۔

 غزالہ سیال

________________________________

ہمارے معاشرے کے بدبودار ناسوروں کو عبدالمؤمن میمن نے ناول میں محض مشاہدات کی صورت میں پیش ہی نہیں کیا بلکہ اپنے قلم کو نشتر کی طرح استعمال کیا ہے۔

اکرم کنجاہی

________________________________

اس کتاب میں مصنف نے صدیوں پرانی اعلیٰ ثقافت کی حامل قوم کے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے معاشرے پر کھل کر لکھا ہے۔ ان کے گرداب میں پھنسے ہوئے حالات کو موضوع بناتے ہوئے بھی انہوں نے دامنِ امید ہاتھ سے نہیں چھوڑا، اور ان سب کو اپنی دھرتی کی وراثت کے حصول کے لیے دریائے شعور کو عبور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محمد امین مغل

________________________________

آج کے دور کی جو تصویر عبدالمؤمن صاحب نے کھینچی ہے وہ بہت بہترین ہے؛ چاہے وہ ایوانوں میں بیٹھنے والے بڑے بڑے وزراء اور امرا ہوں جو اختیارات ہونے کے باوجود بھی عوام کے لیے کچھ نہیں کرتے، کیونکہ وہ چاہتے ہی نہیں کہ عوام ان کی غلامی سے نکلیں۔

رابعہ اظفر

________________________________

ہمارے روایتی معاشرے میں ایک اور معاشرہ بھی تشکیل پا رہا ہے جو نظروں سے، گھاس کی تہوں میں بہتے ہوئے پانی کی طرح اوجھل ہے۔ اس نئے سماج سے وابستہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا ہم خیال افراد سے منسلک کر رہا ہے۔ مصنف نے روایتی سماج میں تیزی سے جنم لیتے ہوئے اس نئے سماج کو پہچان کر اس کی نبض شناسی کی شاندار کوشش کی ہے۔

صفدر زیدی

مکمل تفصیلات دیکھیں