مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 8

ہندوستان کیوں تقسیم ہوا؟ انیس شیخ

ہندوستان کیوں تقسیم ہوا؟ انیس شیخ

عام قیمت Rs.2,000.00 PKR
عام قیمت Rs.3,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.2,000.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

مصنف و محقق انیس شیخ کی تصنیف ہندوستان کیوں تقسیم ہوا ؟ مطالعہ کے لئے پیش خدمت ہے، یوں تو آپ نے تحریکِ پاکستان کے موضوع پر کئی کتابیں پڑھی ہوں گی مگر مصنف نے اس کتاب میں صرف ان تاریخی حقائق کو بیان کیا ہے جو ہندوستان کی تقسیم کا سبب بنے۔

ہندوستان اور پاکستان میں پاکستان مخالف بیانیہ یہ ہی ہے کہ انگریزوں نے سازش کی اور ہندوستان کو تقسیم کرکے پاکستان بنوا دیا، مسلم لیگ کی قیادت اور خاص طور پر قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ایک مخصوص بیانیہ سننے اور پڑھنے کو ملتا ہے، تو کیا ہندوستان کی تقسیم اتنی سادہ ہے کہ انگریزوں نے سازش کی اور پاکستان بن گیا؟ مصنف نے انہی عوامل کی تحقیق کی ہے کہ آیا تاریخی حقائق کیا ہیں؟

مصنف نے 1857 کے بعد مسلمانوں کے سیاسی، معاشی، مذہبی حالات، انڈین نیشنل کانگریس اور مسلم لیگ و تحریک خلافت کے قیام، مسلم لیگ، تحریک خلافت اور دیگر مسلم رہنماؤں کی جانب سے ہندو مسلم اتحاد کی انتہائی کوششوں اور ان کی ناکامی، اور اسی دور میں ہندوستان کے مسلمانوں کی جانب سے موہن داس کرم چند گاندھی کو ہندوستان کی سیاست میں اہم رہنما بنانے میں جو کردار ادا کیا گیا، وہ تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔

مصنف نے تاریخی حقائق کی روشنی میں اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ دو قومی نظریہ 23 مارچ 1940 کو اپنایا، نیز اس دعوے کو بھی رد کیا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم کا محرک صرف 16 اگست 1946 کا 'ڈائریکٹ ایکشن ڈے' تھا۔

مصنف نے ہندوستان کی تقسیم کا آغاز نہرو رپورٹ سے قرار دیا ہے۔ مصنف نے ہندوستان میں 1871 سے جاری فسادات کا ذکر تفصیل سے کیا ہے؛ مصنف نے ان علاقوں کے فسادات کا خاص طور پر ذکر کیا ہے جو آج انڈیا یا بنگلہ دیش کا حصہ ہیں، اور پاکستان کے علاقوں جیسے پنجاب اور صوبہ فرنٹیئر میں ہندو، مسلم اور سکھوں کے فسادات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔

مصنف نے اپنی تحقیق اور موضوع کو مضبوط بنانے کے لئے اخبارات اور تاریخی دستاویزات سے کثیر مدد لی ہے۔ تمام تاریخی واقعات کو سال بہ سال ترتیب سے پیش کیا گیا ہے، جس سے قاری کو تسلسل کے ساتھ حالات و واقعات کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے اس کتاب میں اتنا کچھ ہے کہ وہ اسے مکمل پڑھے بغیر مطمئن نہیں ہوں گے۔

ISBN 9786273003245

صفحات: 724

مکمل تفصیلات دیکھیں