دوستوں کا حساب
دوستوں کا حساب
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
حسابِ دوستاں
“حسابِ دوستاں” ادبی و دیگر شعبہ فن سے وابستہ چھتیس شخصیات پر لکھے گئے خاکوں پر مشتمل کتاب ہے۔
عظیم فنکار کی ہستی لازوال ہوتی ہے لیکن اس کی مادی زندگی عام انسانوں کی طرح ناپائیدار ہے۔ فنکار کی ذاتی زندگی عام آدمی کی نظروں سے اوجھل رہتی ہے لیکن عام آدمی اس میں جھانکنے کا شائق رہتا ہے۔ اس کتاب میں ان عظیم فنکاروں کے انہی خفیہ گوشوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ یہ تمام احباب رحمان مذنب کے ہم عصر تھے۔
اس سلسلے میں جن فنکاروں کی شخصیتوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ان میں بڑے اور چھوٹے سبھی شامل ہیں۔ "بعض بڑے ہیں، بعض بڑے کہلاتے ہیں، بعض بڑے بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بعض بڑوں کی صحبت میں رہتے ہیں۔ بعض بوزوا ہیں اور بعض پرولتاری، بعض نے دولت کے سہارے ترقی کے مواقع حاصل کیے ہیں اور بعض نے صرف فنکاروں کے سہارے۔ بعض ترقی پسند ہیں اور بعض رجعت پسند۔ مجھے ان سے دلچسپی ہے کیونکہ میں نے انہیں قریب سے دیکھا ہے۔"
صفحات: 286
شیئر کریں
