کامیابی سب کے لیے، اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں، ڈی ریمر۔
کامیابی سب کے لیے، اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں، ڈی ریمر۔
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
یہ آپ کا مقدر نہیں ہے!
جب سے آپ پیدا ہوئے ہیں آپ نے تمام قسم کے خیالات اور عقائد اپنے ماحول سے ہی حاصل کیے ہوتے ہیں۔ آپ کے ذہن کی پروگرامنگ آپ کے بڑوں نے کی ہوتی ہے۔ توہمات اور غلط قسم کے عقائد نسل در نسل منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ان توہمات اور غلط عقائد کے خلاف کچھ کہتے ہیں۔
آپ کو انتخاب کرنے کی آزادی حاصل ہے، جیسا بننا چاہیں آپ ویسا ہی بن جائیں گے۔ اب آپ کو معلوم ہو چکا ہے کہ ایک انسان کیا ہوتا ہے۔ اب آپ کی مرضی ہے، کیا آپ خوش رہنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں؟ کیا آپ صحت مند اور دولت مند بننا چاہتے ہیں؟ یا پھر آپ منفی خیالات کا شکار ہو کر ناکام انسان بننا چاہتے ہیں؟ آپ کو ناکام بنانے والے عناصر تو پہلے ہی آپ کے لاشعوری ذہن میں موجود ہیں۔
"The Super Conscious Mind" اعلیٰ شعوری ذہن
اعلیٰ شعوری ذہن ہمارے اندر تخلیقی تحریک پیدا کرتا ہے۔ یہ عمل ہمارے ذہن میں اس وقت پیدا ہوتا ہے جب یہ قوتِ حیات کی براہِ راست رسائی کائنات کی قوتوں سے کرواتا ہے۔ کائناتی قوتیں ہر جگہ موجود ہیں بلکہ یہ قوتیں ہم سب میں بھی موجود ہیں۔ جب شعوری ذہن کا سیدھا رابطہ ان سے ہوتا ہے تو اچانک ہمارے اندر ایک تخلیقی جذبہ پیدا ہوتا ہے جو ہمارے ادراک کو بڑھا دیتا ہے۔ شعوری ذہن اعلیٰ تخلیقی قوتوں کا مرکز ہے۔
شیئر کریں
