مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

کتابِ میرداد | میخائیل نعیمہ | دی بک آف مِرداد

کتابِ میرداد | میخائیل نعیمہ | دی بک آف مِرداد

عام قیمت Rs.650.00 PKR
عام قیمت Rs.900.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.650.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

کتاب میرداد

پرانے وقتوں میں جب کوئی مشکل کام شروع کرتا تو اپنے فرضی خدا سے مدد مانگتا، آج میں نے بھی خود سے بڑا معمہ شروع کیا ہے۔ اب بڑھتے ہیں پروردگار کے نام سے اور سورج کو چراغ دکھانے کی حماقت کرتے ہیں۔

رجنیش کہتا ہے میری لائبریری میں ہزاروں کتابیں تھیں مگر جب میرا اپنا آپ مجھ پہ آشکار ہوا تو سب کی سب بے سود تھیں، مگر

The Book Of Mirdad

کتاب میرداد نے اپنا مقام قائم رکھا۔ وہ کہتا ہے اس کتاب کو ہزار سے زائد مرتبہ پڑھنا چاہیے۔

یہ کتاب 1948 میں چھپی مگر کچھ پابندیوں کا سامنا ہوا اور پھر بعد میں اسے دوبارہ مارکیٹ میں لایا گیا۔ 1973 میں اس کا عربی میں ترجمہ ہوا۔

جن دوستوں کی انگلش اچھی ہے وہ قطعاً اردو ٹیکسٹ کی طرف نہ بڑھیں، وہ اس کے اصل ٹیکسٹ کی طرف جائیں مگر جو اردو ترجمہ دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی موجود ہے۔

میں ہرگز تبصرہ نہیں لکھ رہا اور نہ ہی اس کے قابل ہوں کہ جس کا مصنف اتنی جرات کرکے کہتا ہے کہ

اس کتاب کا وہ حصہ ختم ہوا جس کی اشاعت کی مجھے اجازت ہے۔ جہاں تک باقی کا تعلق ہے اس کا وقت ابھی نہیں آیا۔۔۔

ایک اقتباس لیتا ہوں۔

"زماں کا پہیہ مکاں کی خلاؤں میں گھومتا ہے۔ وہ سبھی چیزیں جنہیں حواس خمسہ محسوس کر سکتے ہیں زماں کے محیط پر قائم ہیں۔ حواس خمسہ ایسی کسی بھی چیز کو محسوس کرنے کے ناقابل ہیں جو زماں اور مکاں کے کسی مخصوص نقطہ پر معدوم ہوتی رہتی ہے۔

جو کسی ایک کے لیے زماں اور مکاں کے کسی مخصوص نقطہ پر معدوم ہو جاتا ہے، دوسرے کے لیے کسی خاص نقطہ پر ظاہر۔"

میں صرف یہی رائے دیتا ہوں کہ واحد کتاب جو میں تب بھی پڑھتا ہوں جب زیادہ خوش ہوتا ہوں اور اداس ہوں تب بھی۔ یہ میرداد اور اس کے چند ساتھیوں کی کہانی ہے جو کہ نوح نبی کی کشتی پہ پروان چڑھتی ہے اور روحانیت کے ابواب میں ایک بہترین باب ہے۔ یہ ان 9 لوگوں کا مکالمہ ہے جو کشتی کے رہنے والے ہیں۔ اگر آپ خود سے دور ہیں تو اسے دیکھیں، یہ بے چین دل اور پیچیدہ دماغ رکھنے والوں کے لیے آفاقی تحفہ ہے۔

آئیے ایک اور اقتباس سے لذت لیتے ہیں۔۔۔

"دعا کے لیے تمہیں کسی ہونٹ یا زبان کی ضرورت نہیں ہے، ہاں اگر ضرورت ہے تو ایک خاموش باخبر دل کی، ایک اعلیٰ خواہش، ایک اعلیٰ خیال کی اور سب سے اہم ایک اعلیٰ قوت ارادی کی جو نہ تو شبہات میں الجھتی ہے نہ کہیں ہچکچاتی ہے کیونکہ الفاظ اگر ان کے اعراب میں دل موجود نہ ہو اور وہ دھڑک نہ رہا ہو، بے معنی ہوتے ہیں اور جب دل موجود ہو اور دھڑک رہا ہو تو زبان کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ بے فکر ہو کر سو جائے یا مہر بند لبوں کے پیچھے چھپ جائے۔

جس کو اپنے دل میں عبادت گاہ نہیں ملتی، اس کو کسی بھی عبادت گاہ میں اپنا دل حاضر نہیں ملتا۔"

میں کئی کاپیاں خرید چکا ہوں اور بڑے عرصے سے اس کی طرف راغب کرنا چاہتا تھا مگر الفاظ نہیں کہ تبصرہ لکھتا، سوچا مشورہ دے دوں۔۔

آئیے وقت نکالیے اور میرداد سے ملیے۔

خیال مہدی

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 3 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
M
Mubasher Ikhlaq

الحمداللہ معیاری اور اعلی کوالٹی کی کتابیں نہایت ہی مناسب قیمت پر ملی ہیں۔۔۔
پیج کوالٹی بھی بہت ہی شاندار ہے۔۔۔
سلامت رہیں

K
Khadija Ijaz

👍

J
Junaid Khan

کتاب میرداد | Kitab e Mirdad | میخاٸل نعیمی | The Book Of Mirdad