1
/
کا
1
لوہاور | Lohawar | اعجاز
لوہاور | Lohawar | اعجاز
عام قیمت
Rs.200.00 PKR
عام قیمت
Rs.400.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.200.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
اعجاز کا ناولٹ ’’لوہاور‘‘ کمرے میں پھیلی ہوئی بے ترتیبی سے شروع ہوتا ہے۔ یہ بے ترتیبی آج کے جیون کی بے ترتیبی بھی ہے۔ اس بے ترتیبی کے باعث آج کا انسان کئی امراض کا شکار ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے اسے اپنی زندگی ہاری ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ اس ناول میں انسان کی ناکام محبت ہی نہیں، شہر کی بے ترتیبی کے رنگ بھی موجود ہیں۔
اعجاز نے اپنے اس ناولٹ ’’لوہاور‘‘ میں کئی رنگ دکھائے ہیں؛ جیسے کہ کرداروں کی ناکام محبت کی بات کرتے ہوئے انہوں نے ہر کردار کے کئی پہلو اجاگر کیے ہیں۔
پنجابی زبان میں ناول کی روایت کافی مستحکم ہو چکی ہے اور اب اس میں نت نئے تجربات بھی ہو رہے ہیں۔ اعجاز صاحب نے اس ناولٹ ’’لوہاور‘‘ میں بھی پنجابی زبان کے مختلف لہجوں میں گفتگو کرتے کرداروں کو بڑی گہری نظر سے بیان کیا ہے۔ اس میں ان کا بھرپور مطالعہ اور جدید ناول پر گہری نظر دکھائی دیتی ہے۔
اعجاز نے روزنامچوں، رپورٹوں، خبروں اور تحقیقی مقالوں کو ناول کی کہانی کا ہی ایک حصہ بنا کر استعمال کیا ہے، یہ تکنیکی لحاظ سے ایک نیا تجربہ ہے جو انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ کیا ہے اور اسے شروع سے آخر تک خوب نبھایا بھی ہے۔ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین بن رہی ہے، جس سے پورا لاہور متاثر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ اعجاز صاحب نے اس ناولٹ میں اس منصوبے کے خلاف نعروں کو بھی بیان کیا ہے اور کرداروں کو فطری انداز میں پیش کیا ہے۔
مجھے اس ناول میں لاہور کی زندگی کے کئی پہلو نظر آتے ہیں، مگر ان میں زیادہ تر پہلو وہ ہیں جن سے لاہور والوں کی زندگی کسی نہ کسی طرح متاثر ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
اعجاز صاحب نے اپنے ناولٹ میں آج کی زندگی کو عکس بند کیا ہے، جہاں سڑکیں بن رہی ہیں اور انسان بے گھر ہوتے جا رہے ہیں۔ اسے بیان کرتے وقت لکھاری کھردرے اسلوب سے بچ کر نکلا ہے۔ مختلف چیزیں بیان کرتے ہوئے ہر شے کے بیان کے حق کو ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔
ڈاکٹر کرامت علی مغل
ایڈیٹر ’’رویل‘‘ لاہور
صفحات 112
شیئر کریں
