مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

لارنس سے ماتاھری تک

لارنس سے ماتاھری تک

عام قیمت Rs.900.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.900.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

"لارنس آف عریبیہ سے ماتا ہری تک" (دنیا کے مشہور جاسوس)

جنگ کے الاؤ بھڑک کر مسلمانوں کے خرمنِ امن کو جلانے لگے۔ پھر جب یہ ماند پڑنے پر

 آئے تو اس کی زہر آلود چنگاریاں سلطنتِ عثمانیہ کی سمٹتی سکڑتی سرحدوں پر آگ برسانے لگیں۔ ایسے میں ایک شیطان صفت خبیث فرنگی عربوں کو ترکوں سے لڑانے اور خلافتِ عثمانیہ کو تباہ کرنے میں مصروف رہا، وہ لارنس آف عریبیہ تھا۔ اس خبیث فرنگی نے عربوں کو بڑے بڑے سبز باغ دکھائے، بڑھ چڑھ کر وعدے کیے اور خلافتِ عثمانیہ کو تباہ و برباد کر کے ہی دم لیا۔ وہ عربوں سے بڑھ کر عرب بن گیا اور سادہ لوح بادیہ نشینوں پر جان چھڑکنے لگا۔ وہ برطانوی شعبہ سراغ رسانی کا باقاعدہ ملازم تھا اور ایک جاسوس افسر کے طور پر شریفِ مکہ کے بیٹے امیر فیصل سے منسلک تھا تاکہ وہ بغاوت کا رخ اس طرح متعین کرے کہ اس کا انجام برطانیہ کے حق میں ہو۔ اس نے فلسطین میں یہودیوں کی آمد کو آسان بنایا۔ فلسطین میں برطانیہ کی یہودی جاسوسہ سارہ آرونسن نے لارنس سے رابطہ بڑھا لیا اور اسی کی زیرِ ہدایت وہ عربوں میں گھل مل گئی۔

اس کتاب میں لارنس آف عریبیہ سمیت سینتیس عالمی جاسوسوں اور چار جاسوسی اداروں پر بات کی گئی ہے جو پہلی اور دوسری جنگِ عظیم میں ایک دوسرے کے خلاف برسرِ پیکار رہے اور ملکوں کے جغرافیے بدل دیے۔ انہی کی کوششوں سے ترکوں کی 615 سالوں پر محیط عظیم الشان سلطنت کا خاتمہ ہوا۔ یہ کتاب رحمان مذنب کے مخصوص اور دلکش انداز اور دل آویز پیرائے کا نہایت ہی اعلٰے نمونہ ہے۔ "جاسوسی کے تیور" اس کا ذیلی عنوان ہے۔ یہ بیسویں صدی کے ان خطر آشنا، خطرناک اور چالاک مردوں اور عورتوں کی کہانیاں ہیں جنہوں نے دنیا کو زیر و زبر کیا۔

صفحات: 377

مکمل تفصیلات دیکھیں