میم سے مراد نشاط یاسمین خان
میم سے مراد نشاط یاسمین خان
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
نشاط یاسمین خان ایک نامور افسانہ و ناول نگار ہیں۔ ان کے لہجے کی چاشنی اور مزاج کی شیرینی ان کے لفظوں سے جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔ ادبی دنیا میں ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ ادیب کا لہجہ اور اس کی تحریر میں تضاد نہ ہو۔ نشاط یاسمین خان میری بہنوں کی طرح ہیں۔ ان کی دوسری کتاب فکشن ہاؤس کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے۔ پہلی کتاب "ابا نامہ" اور آپ کے ہاتھوں میں موجود کتاب "م سے مرد" شائع ہو چکی ہے۔
نشاط یاسمین خان کے دو ناول، "تیسرا کنارہ"، "رود کوہی" اور افسانوی مجموعے "سرخ لکیریں"، "قربتیں اور دوریاں"، "ماں رہی" اور بچوں کے لیے لکھا گیا ناول "ایک سرکش پرندے کا سفرنامہ"، مزاح نامے، "ابا نامہ"، "اماں نامہ" شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے تخلیقی پارے دنیائے ادب کے معروف و مؤقر رسائل "ادب لطیف"، "تسطیر"، "تخلیق"، "سیپ" میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ کئی ادبی تنظیموں نے انہیں ادبی ایوارڈز سے نوازا ہے۔ کراچی کے ادبی حلقوں میں ہر دلعزیز ہیں، اس کے ساتھ ساتھ لاہور اور راولپنڈی کے ادبی حلقوں میں بھی اپنے فن پارے ادبی تنقید کے لیے پیش کر چکی ہیں۔
"م سے مرد" افسانوی مجموعے میں شامل ایک افسانے سے لیا گیا ہے۔ اس افسانے کا ترجمہ ہندی میں اویناش امن نے کیا ہے اور اسے اپنے افسانوی مجموعے "دلی پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا" میں شامل کیا ہے۔ اس مجموعے میں کئی ملکوں کے افسانہ نگاروں کے تراجم شامل ہیں۔
حکیم عبد الرؤف کیانی
شیئر کریں
