1
/
کا
1
پیر پگارا
پیر پگارا
عام قیمت
Rs.400.00 PKR
عام قیمت
Rs.600.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.400.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
پیر پگارا ۔ پاکستان کی سیاست کا دل چسپ کردار
لیاقت علی ایڈووکیٹ
پیر پگارا علی مردان مرحوم کا شمار ایک وقت میں پاکستان کے معروف سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔ وہ پہلی مرتبہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر 1973 میں اس وقت نمایاں ہوئے جب وہ یونائٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بنے تھے۔ پاکستان قومی اتحاد کی تحریک کے دوران پیر پگارا کا شمار صف اول کے سیاسی رہنمائوں میں ہونے لگا تھا۔ جب قومی اتحاد کے سبھی رہنمائوں کو بھٹو حکومت نے گرفتار کر لیا تو یہ پیر پگارا ہی تھے جنہوں نے بھٹو کے خلاف تحریک کا تسلسل جاری رکھا تھا۔ جنرل ضیا الحق کے مارشل لائی دور حکومت میں تو انہیں بادشاہ گر کا درجہ حاصل تھا اور یہ بات زبان زد عام تھی کہ پیر صاحب جس سیاست دان کے سر پر ہاتھ رکھ دیتے تھے، اقتدار کا ہما اس سیاست دان کے سر پر آکر بیٹھ جاتا تھا۔ پیر صاحب کی یہ بادشاہ گری کی حیثیت جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے دوران اور بعد ازاں کچھ حد تک غلام اسحاق خان کے دورِ صدارت تک تو قائم رہی لیکن 1990 کے بعد پیر صاحب پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں اپنی اہمیت اور حیثیت سے بتدریج محروم ہوتے چلے گئے اور ان کی وفات سے قبل ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ ان کی باتوں کو عوام اور پریس کوئی اہمیت دینے کو تیار نہیں تھے۔
پیر پگارا (پگارا کا مطلب ہے پگڑی والا) سیاست دانوں کی اس کھیپ سے تعلق رکھتے تھے جو عوام کو اپنے حقوق کے لئے منظم کرنے، سیاسی جماعت کو مستحکم کرنے، سیاسی اور انسانی حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے کی بجائے محلاتی سازشوں اور جوڑ توڑ پر یقین رکھتے تھے۔ وہ عوام کو تبدیلی کا ٹول سمجھنے کی بجائے انہیں بے وقوف بنانے پر پختہ یقین رکھتے تھے۔
پیر پگارا سیاست میں فقرے بازی، ذو معنی گفتگو، مستقبل کی سیاسی صورتِ حال کے بارے میں پیش گوئیوں اور ہم عصر سیاست دانوں کا تمسخر اڑانے کا خاص ملکہ رکھتے تھے۔ زیر نظر کتاب پیر پگارا کے مختلف اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کو دیے گئے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ یہ انٹرویوز پیر پگارا کے ایک مرید فقیر شاہنواز نظامانی نے مرتب کیے ہیں۔ کتاب میں شامل پہلا انٹرویو اگر 1973 کا ہے تو آخری 2011 کا، جس کا مطلب ہے کہ یہ انٹرویوز پیر پگارا کی چار دہائیوں پر محیط سیاسی زندگی کا احاطہ کرتے ہیں۔
پیر پگارا نے ان انٹرویوز میں مختلف سیاسی واقعات کا اپنے مخصوص انداز میں تجزیہ اور شخصیات کے بارے میں تبصرہ کیا ہے۔ جب ان سے ایم کیو ایم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ’وہ مسلم لیگوں کی بگڑی ہوئی اور گمراہ اولاد ہیں‘۔ اس ایک فقرے میں مسلم لیگ اور اردو بولنے والے لسانی گروہ کی پوری تاریخ سمٹ آئی ہے۔ یہ ایم کیو ایم کے آبا و اجداد ہی تھے جنہوں نے مسلم لیگ کو یو پی اور بہار میں مضبوط کیا تھا، جہاں تک مسلم اکثریت والے صوبوں کا تعلق تھا وہاں مسلم لیگ نہ ہونے کے برابر تھی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے تو پیر پگارا نے کہا ’نواز شریف جب گرتا ہے تو پاؤں پکڑ لیتا ہے، کھڑا ہوتا ہے تو گریبان پکڑ لیتا ہے‘۔ یہ ایک فقرہ نواز شریف کی ساری سیاست کو ایک جملے میں بیان کر دیتا ہے۔ ایئر مارشل اصغر خان کے بارے میں برجستہ کہتے ہیں کہ ’اصغر خان کو کون سیاست دان کہتا ہے، وہ ریٹائرڈ فوجی ہیں اور فوجی سیاست دان نہیں ہو سکتا کیونکہ فوج میں حکم کی تعمیل کی جاتی ہے، اصغر خان کی ابتدائی ٹریننگ سیاسی نہیں ہے، وہ فقط جہاز اڑا سکتے ہیں۔ نہ ان کے پاس تحریک ہے اور نہ استقلال‘۔ پنجاب میں جمہوری سیاسی شعور کے بارے میں پیر پگارا کہتے ہیں ’پنجاب نے تاریخ میں کبھی جمہوریت کی بات نہیں کی ہے۔ جب پاکستان متحد تھا تو بنگال والے ہی جمہوریت کی بات کرتے تھے۔ لیکن جس روز پنجاب نے جمہوریت کی بات کی ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، لیکن پنجاب سے میری مراد پنجاب کے غریب عوام نہیں ہیں بلکہ وہ طبقہ ہے جو کسی نہ کسی طرح اقتدار پر قابض رہا ہے‘۔ پیر پگارا اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ محض چند جنرل نہیں بلکہ فوج بطور ادارہ سیاست میں ملوث ہے۔
کشمیر کے بارے میں پیر پگارا کہتے ہیں ’نہ پہلے تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ کشمیر امریکہ کی پراپرٹی ہے۔ کشمیری کبھی رائے شماری میں پاکستان کے حق میں رائے نہیں دیں گے۔ میری کامن سینس کہتی ہے کہ کشمیری خود مختار کشمیر کے حق میں رائے دیں گے‘۔ پیر پگارا ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ ’قائد اعظم اور علامہ اقبال ان کی آئیڈیل شخصیات نہیں ہیں۔ یہ اپنی جگہ پر بہت بڑے لوگ تھے، بہت پڑھے لکھے تھے مگر میرے آئیڈیل نہیں ہیں‘۔ نواز لیگ کو پیر پگارا ایجنسیوں کی بنائی ہوئی جماعت سمجھتے ہیں۔ ایجنسیوں کی بنائی ہوئی سیاسی جماعتیں حکومت چلانے کے لئے ہوتی ہیں، اپوزیشن کے طور پر کام کرنے کے لئے نہیں۔ پیر صاحب کہتے ہیں کہ ایک جنرل کے بقول نواز شریف جی ایچ کیو کا فخر، ہمارا نشان اور راجہ پورس کا بدل ہے جس کی دس سال تک ہم نے تربیت کی۔ سندھی قوم پرستوں کے بارے میں پیر پگارا کے ریمارکس بہت دلچسپ ہیں۔ کہتے ہیں یہ قوم پرست نہیں ’پیٹ پرست‘ ہیں۔ جنہیں قوم کی بجائے اپنی روٹی، کپڑے اور مکان کی فکر زیادہ رہتی ہے۔ سندھی قوم پرست جن کی پے رول پر ہیں، انہیں کی زبان بولتے ہیں۔ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بھٹو کے ساتھ ملی ہوئی تھی، جھگڑا محض سیٹوں کا تھا۔ جماعت چونٹھ سیٹیں مانگتی تھی جبکہ بھٹو انہیں صرف سولہ سیٹیں دینا چاہتے تھے۔ بس ان کا بھٹو کے ساتھ یہی اختلاف تھا۔ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ پاکستان دوسری عالمی جنگ میں پنجابیوں کی انگریزوں کی خاطر جنگ لڑنے کے معاوضے کے طور پر دیا گیا۔ مسلم لیگ با اثر افراد پر مشتمل جماعت تھی اور ان با اثر افراد کو مسلم لیگ جوائن کرنے کی ترغیب انگریزوں نے دی تھی۔ پاکستان کی فوج ساڑھے چار اضلاع سے تعلق رکھتی ہے لیکن جب چاہتی ہے وہ اپنے صوبے پر اور دوسرے صوبوں پر قبضہ کر لیتی ہے۔ پیر پگارا فرماتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں مولوی کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے بارے میں پیر پگارا کہتے ہیں ’مولوی کی تربیت مذہبی ہے سیاسی نہیں۔ وہ حکومت کرنے کے آرٹ سے واقف نہیں ہیں۔ بچوں کو پڑھاؤ لکھاؤ، میت کو دیکھو، شادی کراؤ، جمعہ کی نماز پڑھاؤ، فتویٰ دو۔ ان امور کی تو اسے ٹریننگ ہے لیکن حکومت کی نہیں۔ وہ پڑوس کے کھانے پر رہنے کی بجائے خود روٹی، کپڑا اور مکان کی فکر کرنے لگ پڑا ہے، اگر اس نے یہی کچھ کرنا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ملا ازم چھوڑ کر سیاست میں آ جائے‘۔
ان انٹرویوز میں اور بہت سے دلچسپ تبصرے اور تجزیے موجود ہیں، جہاں تک پیر صاحب کی پیش گوئیوں کا تعلق ہے، ان میں سے زیادہ تر دیوانے کے خواب لگتی ہیں لیکن افراد کے بارے میں ان کے تبصرے دلچسپ ہیں۔
شیئر کریں
