مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

معراج محمد خان

معراج محمد خان

عام قیمت Rs.400.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.400.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
معراج محمد خان: انقلابی اور جمہوری تحریک کا درخشاں ستارہ
معروف اشتراکی رہنما معراج محمد خان کی چھٹی برسی کے موقع پر سیاسی، سماجی اور مزدور نمائندوں کا اجتماع آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقد ہوا۔ اس یادگاری اجتماع کی نظامت کے فرائض ناصر منصور، جنرل سیکرٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان نے انجام دیے، جسٹس (ر) رشید اے رضوی نے صدارت کی جبکہ مرحوم رہنما کے بیٹے خاقان محمد خان اور انگلینڈ سے آئے پیپلز پارٹی کے رہنما اکرم قائم خانی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوان سنگر شہریار نے گیت اور انور علی نے نظم کے ذریعے انقلابی قائد کو خراج تحسین پیش کیا۔
یادگاری اجتماع سے بائیں بازو کے سیاسی کارکنوں، صحافیوں، دانشوروں، مزدور، طلبہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے خیالات کا اظہار کیا جن میں کرامت علی، مجاہد بریلوی، مظہر عباس، ڈاکٹر توصیف احمد، مہناز رحمان، حبیب الدین جنیدی، زہرا خان، اظہر جمیل، قاضی خضر، انیس زیدی، حسام الدین، علی خاقان مرزا، ممتاز حیدر، جعفر الحسن، منظور رضی، ڈاکٹر اصغر دشتی، کامریڈ جنت، رشید میمن اور دیگر شامل تھے۔
مقررین نے مرحوم انقلابی رہنما کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اور اشتراکی تحریک کا سب سے نمایاں کردار معراج محمد خان تھے جو سامراجی تسلط، جاگیرداری و سرمایہ داری نظام اور ملک پر مسلط آمریتوں کے خلاف برسرِ پیکار رہے۔ وہ مزدوروں اور مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کا استعارہ بنے رہے۔ انہوں نے جمہوری اور مزدور دوست آدرشوں کی خاطر بھٹو صاحب کی مخالفت مول لی حالانکہ وہ انہیں اپنا جانشین قرار دیتے تھے۔ ایسے وقت میں جب وہ پابندِ سلاسل تھے، جنرل ضیاء نے انہیں بھٹو مخالف تحریک چلانے اور سندھ کے شہروں میں نسلی بنیادوں پر تقسیم کی سیاست کے لیے ہر قسم کی مدد کی آفر کی تو انہوں نے اسے ملک اور سندھ کے عوام کے خلاف بدترین سازش قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے آمریت کے خاتمے اور آئین کی بحالی کی تحریک کے لیے اس وقت آواز بلند کی جب کئی نامور رہنماؤں نے بھٹو دشمنی میں "پہلے احتساب پھر انتخاب" کا نعرہ بلند کیا اور کئی تو ضیاء آمر کی حکومت میں حصہ دار بھی بن گئے۔
انہوں نے افغانستان میں سامراج کے ایما پر جاری خونریزی کو بھی خطے بالخصوص پاکستان کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ افغانستان میں پھیلائی گئی دہشت گردی کی آگ ایک دن پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی، جسے وقت نے سچ ثابت کر دیا۔
معراج محمد خان کی ساری زندگی جمہوری اقدار کے فروغ اور مظلوم و محکوم طبقات کے حقوق کی پاسداری کے لیے وقف رہی جس کی وجہ سے وہ نہ صرف بائیں بازو کے حلقوں بلکہ دائیں بازو کے اپنے بدترین مخالفین میں بھی قابلِ احترام رہے۔
اجتماع میں اشتراکی تحریک کی اندرونی کمزوریوں پر قابو پا کر موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نبردآزما ہونے کے لیے متحدہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور عوام سے وسیع رابطہ قائم کرنے پر زور دیا گیا۔
مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 0 (0%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 1 (100%)
N
Nowsherwan Durrani Durrani
Very poor service

السلام علیکم۔
میں نے آپ کو آرڈر دینے کے تین دن بعد کتاب میلہ کو بھی کتاب آرڈر کیا تھا۔ جو کہ انہوں نے پرسوں ڈلیور کر دیا ہے۔ جبکہ آپ لوگوں کی ڈیلیوری مجھے آج تک نہیں ملی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ لوگوں کی سروس بہت poor ہے۔ جس کے لئے افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
۔