مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

محمد علی کے بیٹے فضل محمد | محمد علی

محمد علی کے بیٹے فضل محمد | محمد علی

عام قیمت Rs.800.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.800.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
اگر استادِ گرامی چوہدری محمد علی کو تعلیم و تعلم اور فلاح و بہبود کا ادارہ کہا جائے تو بجا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے جو نمایاں کارنامے انجام دیے، جن نیک کاموں کی بنیاد رکھی اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے جو نظام وضع کیے، وہ مثالی ہیں۔ چوہدری صاحب نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کا انتخاب از خود کیا۔ وہ SST
کسی ایک شخص کے نہیں بلکہ ایک ادارے کے کردار تھے۔
رہے، ہیڈ ماسٹر رہے، ADI اور DEO رہے۔ ہر مقام اور ہر عہدے پر ایسا منفرد اور یگانہ کام کیا کہ عوام الناس مستفید ہوئے۔ آغاز اپنے خاندان سے کیا۔ ان کے فراہم کردہ تعلیمی اور کیریئر سازی کے ماحول سے ان کے چھوٹے بھائیوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنے اپنے محکموں کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے۔ یہی سلسلہ انہوں نے فاطمہ اینڈ فضل سینٹر کے پلیٹ فارم سے اپنے گاؤں اور نواحی علاقوں کے لوگوں کے لیے شروع کیا۔ نہ صرف بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا نظام بنایا بلکہ اپنے گاؤں کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کیا، نیز بیواؤں کے لیے روزگار کے وسائل اور جوان بیٹیوں کی شادی بیاہ کے مسائل بھی خود بخود حل ہونے لگے۔ سائنسی بنیادوں پر رواں
دواں ان کے فلاحی نظام کی بدولت غریبوں اور مسکینوں کی زندگی کی مشکلات آسان ہوئیں۔ ان کے شروع کردہ رفاہی کاموں میں ان کے تمام چھوٹے بھائی دامے، درمے اور سخنے بہت شاندار
کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔ آج کل چوہدری صاحب خود اپنے خاندان سمیت امریکہ کے شہر میامی میں مقیم ہیں مگر وطنِ عزیز میں ان سے متعلقہ علاقوں میں فلاحی سلسلے جاری و ساری ہیں۔۔۔۔ ان کے چھوٹے بھائی عبدالمجید جمیل چوہدری، جو خود بھی محکمہ زراعت میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے، نے بجا طور پر انہیں خاندان کا قائدِ اعظم قرار دیا ہے۔ شاید اس میں ان کے نام کی برکت بھی شامل ہو، کیونکہ اس نام کی کئی شخصیات نے عظیم کارنامے انجام دیے ہیں۔ خواہ وہ محمد علی جوہر ہوں، محمد علی جناح ہوں یا محمد علی چوہدری (1956ء کے آئین ساز)۔۔۔۔ ہمارے چوہدری محمد علی نے جو قابلِ تحسین تاریخی کارنامے انجام دیے ہیں، ان سے انہوں نے اپنے نام کی لاج رکھی ہے:
تم ڈھونڈنے نکلو گے مگر پا نہ سکو گے
پروفیسر (ر) ڈاکٹر مختار احمد ظفر، سابق کنٹرولر و چیئرمین
(انچارج) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ملتان
مکمل تفصیلات دیکھیں