مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ملتان تاریخ کے آئینے میں

ملتان تاریخ کے آئینے میں

عام قیمت Rs.840.00 PKR
عام قیمت Rs.1,400.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.840.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
زیر نظر کتاب ملتان پر لکھے گئے مضامین کا مجموعہ ہے جو تاریخ، تصوف، ادب، ثقافت اور دیگر موضوعات پر مشتمل ہے۔ میں جب بھی ملتان پر کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو مجھے اس بات کا شدت سے احساس رہتا ہے کہ کسی بھی محقق نے ملتان کی تاریخ کا مکمل احاطہ نہیں کیا، اس میں قصور محقق کا نہیں بلکہ اس کی پانچ ہزار سالہ تاریخ کا ہے جو ہر دور میں اس طرح پھیلی ہے کہ کوئی لکھنے والا تاریخِ ملتان کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ملتان کی تاریخ کا جائزہ نہیں لیا۔ کتاب کی تدوین کے دوران بہت سارے نئے واقعات پڑھنے کو ملے جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اس طرح کی کتاب کو بہت پہلے منظرِ عام پر آ جانا چاہیے تھا۔
یہ کتاب کسی ایک محقق کی لکھی ہوئی نہیں بلکہ اس میں آپ کو درجنوں اہل قلم کے مضامین پڑھنے کو ملیں گے جو انہوں نے ملتان پر مختلف اوقات میں لکھے۔ اسی وجہ سے یہ کتاب اپنے اسلوب کی بدولت ہر مضمون میں مختلف دکھائی دے گی۔ مجھے خود بھی جب یہ مضامین بار بار پڑھنے پڑے تو ہر بار ہر مضمون نے مجھے نیا لطف دیا۔ یقیناً آپ بھی اسی کیفیت سے گزریں گے۔ اس کتاب کو مرتب کرنے میں اگرچہ کئی سال لگ گئے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میری محنت رائیگاں نہیں گئی۔ اس وقت آپ کے ہاتھوں میں تاریخِ ملتان پر سو سے زائد مضامین پر مشتمل پہلی کتاب ہے۔ آنے والے دنوں میں جو بھی کوئی کام کرے گا، بہت سی کتابوں کی بجائے یہ کتاب اسے ملتان کی تاریخ کے متعلق بہت سے راستے دکھائے گی۔ جس کے بعد مجھے امید ہے کہ ملتان کے مختلف گوشوں پر اور بھی کام سامنے آئیں گے۔ میں ان تمام اہل قلم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ملتان پر قلم اٹھایا، اسے کتابی صورت دی اور پھر وہ مجھ تک پہنچایا۔ آپ کے سامنے ایک ایسی کتاب ہے جسے میں ملتان سے محبت کرنے والے ہر بڑے اور چھوٹے کے لیے پیش کر رہا ہوں۔
ملتان تاریخ کے آئینے میں
ترتیب، تہذیب و تدوین | خلیل احمد
صفحات | 576
مکمل تفصیلات دیکھیں