نامہ اعمال
نامہ اعمال
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
کتاب: تعارف
سر محمد یامین خان آل انڈیا مسلم لیگ کے سینئر ترین ممبروں میں سے تھے۔ آپ محمد علی جناح کے کافی قریبی ساتھی تھے۔ سر محمد یامین ہندوستانی قانون ساز کونسل کے نائب صدر بھی رہے۔ 1947 میں تقسیم کے بعد، خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی، پاکستان چلے گئے جہاں جلد ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ زیر نظر کتاب "نامہ اعمال" سر محمد یامین خان کی مبسوط خود نوشت ہے، انہوں نے اپنی اس خود نوشت کو دو جلدوں میں تقسیم کیا ہے، دونوں جلدوں کے کل چالیس ابواب ہیں۔ پہلی جلد میں سولہ ابواب ہیں جبکہ دوسری جلد باب نمبر سترہ سے شروع ہو کر باب نمبر چالیس پر ختم ہوتی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی زندگی کے شب و روز، حالات کے اتار چڑھاؤ، اس دور کے سیاسی و سماجی حالات کو بڑی سچائی سے بیان کیا ہے۔ یہ خود نوشت لگ بھگ 1915 سے 1951 تک کے حالات پر مشتمل ہے، جس میں تحریک پاکستان اور تقسیم ہند کی کافی اہمیت ہے جو اس کتاب میں در آئے ہیں۔
شیئر کریں
