مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

سودوزیاں کے درمیان | خالد فتح محمد

سودوزیاں کے درمیان | خالد فتح محمد

عام قیمت Rs.250.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.250.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
خالد فتح محمد کے ناول ’’سودوزیاں کے درمیاں ‘‘ پر ایک نوٹ
اگر غور طلب طریقے سے معاصر ناول کی تخلیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ناول کی خارجی اور داخلی ساخت میں تجربات ہوئے اور عموماً تجربات پر بے جا تنقید بھی ہوئی۔ تکنیک کی سطح پر کسی قسم کی پیچیدگی ہمارے لیے بے معنی ہی رہی۔ اس کی بنیادی وجہ تو شاید یہ ہے کہ قاری اپنے ذہن کو ڈسٹرب کیے بغیر کڑی در کڑی کہانی پڑھنے کا خواہش مند تھا اور ہے۔ اس کے ساتھ پیچیدہ تکنیک ناقدین کے لیے بھی مسئلہ ہے (صرف وہ ناقدین جو کسی خاص تحریک یا نظریے کے پابند ہیں)۔
خالد فتح محمد اکیسویں صدی کا فکشن نگار ہے اور یہی حیران کن بات ہے کہ سفید بالوں والے گوتم نے نروان کی آخری سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہوئے لکھنا شروع کیا اور دو دہائیوں میں 9 ناول، 5 افسانے کے مجموعے اور 5 تراجم کی کتابیں شائع کروا دیں۔۔۔ خالد کا شمار ان اکادکا فکشن نگاروں میں ہوتا ہے جن کے افسانے اور ناول باآسانی الگ الگ خانوں میں رکھے جا سکتے ہیں اور یہ غیر معمولی بات ہے۔ مگر اردو تنقید نے خالد کے ناولوں کے ساتھ نامناسب طرزِ عمل اختیار کر رکھا ہے۔
خالد کا نیا ناول ’’سود و زیاں کے درمیاں‘‘ ناول نگاری کے باب میں ایک منفرد تجربہ ہے۔ ناول کی کہانی پہلے صفحے سے ہی جکڑ لیتی ہے مگر آگے بڑھتے ہوئے سلسلہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ایک اور کہانی شروع ہوتی ہے جو ایک خاص مقام پر آ کر رک جاتی ہے اور وہیں سے ایک اور کہانی۔۔۔۔ خالد کا کمالِ فن یہ ہے کہ قاری پچھلا حصہ بھول کر آگے بڑھتا ہے اور ایک نئی دنیا میں پہنچ جاتا ہے۔ ناول کے اختتام کی طرف بڑھتے ہوئے جب ساری کہانیوں کی کڑیاں ایک دوسری سے ملتی ہیں تو حیرانی کا ایک اور دروازہ کھلتا ہے۔
خالد نے اس ناول میں نچلے اور متوسط طبقے کے لوگوں کے دکھوں، پریشانیوں اور الجھنوں کو پیش کیا ہے۔ ان کی کامیابی کے دو اہم اسباب یہ ہیں کہ گہرے غور و فکر سے کام لے کر اپنے موضوع اور کردار کو اس انداز سے پلاٹ میں سمویا ہے۔ ہر منظر، ہر مکالمہ یوں ناول کے قالب میں ڈھل جاتا ہے کہ احتجاج کا رنگ بھی نمایاں رہتا ہے اور امیدوں کی کرن بھی دکھائی دیتی ہے۔
سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بغاوت اس طرح دکھائی دیتی ہے کہ مارکسی نظریات سیدھے سادھے بیانیے اور عام زندگی سے اخذ کردہ ہیں، ٹھونسے نہیں گئے۔
فردوس نامی ایک کردار کے نسوانی کرب کو عورت کی نظر سے دیکھا اور ایسے تیکھے لہجے میں تفصیل اور شدت کے ساتھ پیش کر دیا کہ مرد کی جابرانہ برتری کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ فردوس نامی کردار کے ذریعے ہی قدامت پرست نظریات کی جس انداز سے نفی کی گئی وہ نیا بیانیہ ہے جسے قبول کرنے میں وقت لگے گا۔
مکمل تفصیلات دیکھیں