محمد علی جناح
محمد علی جناح
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
محمد علی جناح (سوانح عمری) از کانجی دوارکاداس
جب میں نے پہلی کتاب پڑھنی شروع کی تو اس وقت مجھے اس کے مصنف کانجی دوارکاداس اور قائداعظم محمد علی جناح کے گہرے ذاتی تعلقات کا علم نہ تھا۔ کانجی دوارکاداس، قائداعظم کے نہایت قریبی دوست تھے۔ انہوں نے قائداعظم کو بہت قریب سے دیکھا تھا، اس لیے جو باتیں انہوں نے لکھی ہیں ان میں سے بہت سی باتیں بہت سے لوگوں کے لیے بالکل نئی ہوں گی۔ اسی بنا پر مجھے خیال آیا کہ اگر ان تمام باتوں کو، جو قائداعظم کے بارے میں ان دو کتابوں کے صفحات پر بکھری ہوئی ہیں، یکجا کر کے مرتب کر لیا جائے تو قائداعظم کی شخصیت کے کچھ نئے زاویے سامنے آئیں گے اور یہ مواد مستقبل کے سوانح نگار کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ چنانچہ مصنف سے ملاقات کر کے میں نے یہ خیال ان کے سامنے پیش کیا۔ وہ خوش ہوئے اور ترجمہ اور ترتیب، دونوں کی اجازت دے دی۔ اس وقت تک ان کی دوسری کتاب شائع نہیں ہوئی تھی، اس کے باوجود انہوں نے اس کا مسودہ میرے حوالے کر دیا تاکہ میں اس میں سے بھی مواد حاصل کر سکوں۔
شیئر کریں
