مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

تنہائی کے سو سال | گیبریل گارشیا مارکیز

تنہائی کے سو سال | گیبریل گارشیا مارکیز

عام قیمت Rs.1,000.00 PKR
عام قیمت Rs.1,400.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.1,000.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

تنہائی کے سو سال گیبریل گارشیا مارکیز کا ایک نادر جادوئی حقیقت نگارانہ ناول ہے۔ جسے بڑے اور شاہکار ناولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ناول کی کہانی بوئندا خاندان کے سو سالہ عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہے۔ کتاب کا آغاز جوزے آرکیدو بوئندا، ارسلا اور ان کے چند ساتھیوں کی طرف سے ماکوندو نامی بستی کی بنیاد رکھنے سے ہوتا ہے۔ بوئندا خاندان اپنی مہمان نوازی اور وضعداری کی وجہ سے مشہور ہوتا ہے اور پوری بستی ان کا احترام کرتی ہے۔ بوئندا خاندان کا ہر فرد اپنے آپ میں ایک الگ داستان ہے لیکن ان میں جو چیز مشترک ہے وہ یہ کہ اس خاندان کو کبھی محبت راس نہیں آئی، یا یوں کہہ لیں کہ یہ خاندان محبت کے فقدان کے باعث تنہائی کا شکار رہا۔

بوئندا خاندان کی سات نسلوں پر محیط تجسس سے بھرپور، سحر انگیز، محبت، ملاپ، جنسی خواہشات، نفرت، حسد، ندامت، افسردگی اور تنہائی جیسے احساسات سے گندھی یہ کہانی پڑھنے والے کو ایک ایسے جہان میں لے جاتی ہے جہاں اسے یوں لگتا ہے کہ گویا وہ خود بوئندا خاندان کے سو سالہ حالات و واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہو۔ جہاں کے انسان، چرند پرند اور موسم، گویا ہر شے ایک دوسرے میں پیوست ہے۔ اس ناول میں جنگی تباہ کاریوں کو بھی بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح جنگ بربادی کی طرف لے جاتی ہے، جس کے آخر میں صرف خالی پن، شکست و ریخت اور تنہائی رہ جاتی ہے۔

اگرچہ اس ناول کے مرکزی کردار جوزے آرکیدو بوئندا، ارسلا، امرانتا، ریبیکا اور کرنل اوریلیانو بوئندا ہیں، لیکن کچھ کرداروں کے ناموں کی مسلسل تکرار ہے۔ جیسے ایک ہی نام کے کئی کردار کچھ لمحوں کے لیے قاری کو سوچ میں ڈال دیتے ہیں، لیکن مصنف نے جس خوبصورتی سے پورے ناول میں تجسس برقرار رکھا ہے، وہ قاری کو ناول پڑھتے رہنے پر مجبور کرتا ہے۔

یہ نوبل انعام یافتہ ناول 1960 کی دہائی میں لکھا گیا جس کا سینتیس زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ اس ناول کی کمالیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اسے پڑھنے کے بعد بھی میں اس کے سحر میں مبتلا ہوں۔

صفحات 384

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 5 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
F
Fayaz Ahmed
Vip book hay

Aik bat parhny KY band Dil bar bar Kata hay KY parho

م
محمد انشأاللہ

تنہائی کے سو سال | Tanhai k 100 Sal | گیبریل گارشیا مارکیز | Gabriel García Márquez

N
Najeeb Faiz

Very good

N
Najeeb Faiz

Very good

N
Najeeb Faiz

Very good