مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

عرب دنیا

عرب دنیا

عام قیمت Rs.520.00 PKR
عام قیمت Rs.800.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.520.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

مصنف: نائلہ اعزاز الدین
مترجم: ڈاکٹر محمود حسین
صفحات: 423
زبان: اردو
زمرہ: اسلام، مذہب

اس وسیع دُنیا میں بعض قومیں ایسی ہیں، جن کے حالات سے آگاہی حاصل کرنا داخلِ فرائض سمجھا جاتا ہے اور بعض ایسی قومیں ہیں، جن کے متعلق واقفیت باعثِ مسّرت متصوّر ہوتی ہے، لیکن کچھ قومیں ایسی بھی ہیں‘ جنھوں نے اپنے محل و مقام کی بین الاقوامی اہمیت اور اپنے کارناموں کی لافانی عظمت کے باعث ایسا درجہ حاصل کر لیا ہے کہ ان کے بارے میں ہر قسم کے حالات و کوائف کی فراہمی داخلِ فرائض بھی ہو گئی ہے اور باعثِ مسرت بھی ۔۔۔۔ عرب یقینا ہر لحاظ سے قوموں کی اس آخری صف میں شامل ہیں‘ بلکہ کوئی دوسری قوم اس باب میں ان سے بر تر ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔ چھٹی صدی عیسوی کے آخر تک بہت سی قوموں کی خوش نصیبی کے درخشاں آفتاب فضائے عالم کو اپنی جلوہ آرائیوں سے منوّر کر کے ڈُوب چکے تھے۔ ان میں سے یونانیوں اور رومیوں کو دیر پا شہرت حاصل ہوئی۔۔۔۔ مگر اس وقت تک عربوں کے نام سے تاریخ کے صفحات روشناس نہ ہوئے تھے

مکمل تفصیلات دیکھیں