تاریخ کا دریچہ | تاریخ کے ساتھ انٹرویو
تاریخ کا دریچہ | تاریخ کے ساتھ انٹرویو
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
انٹرویو ود ہسٹری
اوریانا فلاشی ایک اطالوی صحافی اور ادیبہ ہیں۔ اوریانا کو دنیا بھر میں اس کتاب کی اشاعت پر کافی پذیرائی ملی جس کا اردو ترجمہ "تاریخ کا دریچہ" ہے۔ یہ کتاب دنیا کے ان ممالک کے سربراہان کے انٹرویوز کا مجموعہ ہے جن ممالک کا عالمی سیاست میں بااثر کردار تھا۔.
اس میں امریکہ کے ہنری کسنجر، انڈیا کی اندرا گاندھی، اسرائیل کی گولڈا مئیر، فلسطین کے یاسر عرفات اور ذوالفقار علی بھٹو سمیت بہت سے دوسرے ممالک کے سربراہان کے انٹرویو شامل ہیں۔.
یہ کتاب 1970 کی دہائی میں شائع ہوئی تھی۔.
دوسری جنگ عظیم کے بعد جب دنیا امریکی اتحادی ممالک اور سوویت یونین کی شکل میں دو قطبی (bi-polar) ہو گئی تو عالمی سیاست نے ایک نیا رخ لے لیا اور دنیا ایک نئی قسم کی جنگ سے روشناس ہوئی جسے پراکسی وار کہا جاتا ہے۔ (پراکسی جنگ: اپنے مفاد کی جنگ کسی اور کے گھر میں لڑنا)۔.
سوویت یونین اور امریکی سامراج دونوں نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو پھیلانے کے لیے کمزور ممالک کا رخ کیا۔ یہ کتاب عالمی سیاست (مشرقی، مغربی)، خاص کر دورِ حاضر کی امریکی اور اتحادی، چین، روس، انڈیا، سعودی عرب، ایران اور دیگر بااثر اور طاقتور ممالک کی سیاست اور دنیا پر ان کے اثرات کو سمجھنے میں معاون کتاب ہے۔.
تاریخ کا دریچہ
اوریانا فلاشی
مترجم: منیب شہزاد
صفحات: 340، سائز: A3۔
شیئر کریں
