مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

دی میٹامورفوسس | فرانز کافکا | کایا کلپ | فرانز کافکا

دی میٹامورفوسس | فرانز کافکا | کایا کلپ | فرانز کافکا

عام قیمت Rs.400.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.400.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

تبصرہ: محمد بلال رفیق 

کتاب کا اُردو ترجمہ منظور احمد نے ’’کایا کلپ‘‘ کے نام سے کیا ہے، جنھوں نے بلاشبہ اپنے تسلسل، روانی اور موزوں الفاظ کے چناو کے ساتھ ترجمہ کو چار چاند لگادیے ہیں۔

منظور احمد نے کہانی کی روح کو اُردو کے قالب میں ڈھالنے کی بھرپور اور قابلِ تحسین کوشش کی ہے۔ ترجمہ پڑھنے کے بعد یہ گمان ہی نہیں ہوتا کہ آیا آپ اصل کتاب پڑھ رہے ہیں، یا ترجمہ…… !

کہانی کی شروعات ’’گریگر سیمسا‘‘ سے ہوتی ہے، جو ایک ٹریولنگ سیلز مین ہے۔ ایک دن جب وہ بیدار ہوتا ہے، تو بستر پر ایک خوف ناک رینگنے والے کیڑے میں تبدیل ہو چکا ہوتا ہے۔ وہ حقیقی طور پر سوچتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے……؟

اور وہاں اسے سب کچھ بہت غیر معمولی نظر آتا ہے۔

بہر حال وہ گھڑی کی طرف دیکھتا ہے، وہ سوچتا ہے کہ وقت گزر رہا ہے اور مجھے اُٹھ کر کام پر جانا چاہیے۔ اسے جو کچھ محسوس ہوتا ہے، اس سے وہ حیران رہ جاتا ہے۔ کیونکہ وہ اپنی آہنی خول والی پشت کے بل لیٹا ہوا ہوتا ہے۔

وہ اپنے اُوپر اُٹھے ہوئے پیٹ کو دیکھتا ہے، جو محرابی حلقوں میں تقسیم ہوچکا ہوتا ہے۔ اس کی پتلی پتلی ٹانگیں بے بسی میں لہرا رہی ہوتی ہیں۔

کہانی آگے بڑھتی ہے اور اس کا دھیان اپنے خاندان کی طرف جاتا ہے کہ میرا خاندان کیسے زندہ رہے گا؟ کیونکہ وہ خاندان کی آمدنی کا واحد سہارا ہوتا ہے۔

اسی طرح وہ اپنی کمپنی کے بارے میں سوچتا ہے کہ آیا میرے باس کا کیا ہوگا۔ مَیں تو کبھی کام سے ناغہ بھی نہیں کرتا تھا اور پوری دل جمعی کے ساتھ کام کرتا تھا، تاکہ خاندان کا قرض اُتار سکوں۔

یوں تو کہانی کا اولین جملہ ہی اس ناولٹ میں اداسی اور ایک مخصوص قسم کا غیر موزوں ماحول پیدا کرتا ہے کہ ’’وہ ایک مہیب کیڑے کا روپ دھار چکا ہے۔‘‘

ان سطور سے مایوسی، حیرت اور قاری کے لیے تجسس بڑھ جاتا ہے، جو آخر تک برقرار رہتا ہے۔ اس صورتِ حال میں وہ اب بھی اپنے کام اور ہر چیز پر غور کر رہا ہے۔ وہ سوچتا ہے کہ اس کا خاندان ان تمام ذمے داریوں کو کیسے پورا کرے گا؟

ایک بار پھر، اس کے لیے حالات مزید افسوس ناک اور خوف ناک ہوجاتے ہیں، جب خاندان والے اُسے اِس حالت میں دیکھ کر کمرے میں بند کردیتے ہیں۔

جہاں صرف اس کی بہن ’’گریٹی‘‘ اسے کھانا دینے جاتی ہے، وہیں اس کے والدین اس سے دوری اختیار کیے رکھتے ہیں۔

ایک بار جب اُس کی ماں اُس کے کمرے میں جا کر اس کی خوف ناک اور بدصورت شکل دیکھتی ہے، تو بے ہوش ہوجاتی ہے۔ جس پر اس کا باپ ’’مسٹر سمسا‘‘ اُسے اس کی خوف ناک حرکتوں کی وجہ سے مارتا ہے، اور وہ زخمی ہو جاتا ہے۔ وہ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور بے سدھ ایک ہی جگہ پر پیٹ کے بل لیٹا رہتا ہے۔

اُس کی حالت سے تنگ آ کر اُس کی بہن بھی ایک دن باپ کو کَہ ہی دیتی ہے کہ ’’اب ہمیں اس سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے!‘‘

اس کا خاندان یہ سمجھتا ہے کہ وہ کچھ نہیں سمجھ سکتا، کیونکہ ’’وہ اب سیمسا نہیں بلکہ محض ایک کیڑا ہے۔‘‘

انھی رویوں کی وجہ سے وہ افسردہ رہتا ہے، اور بالآخر ایک دن اس کی موت ہو جاتی ہے۔

جس دن وہ مر جاتا ہے، اسے گھر سے باہر نکال کر اس کا خاندان ایک نئی اور خوش حال زندگی شروع کر دیتا ہے۔

اس ناولٹ کو پڑھنے کے دوران میں ہنسی اور غم کی ملی جلی کیفیات میں ڈوبا رہا۔ ’’کافکا‘‘ کی تحریروں میں یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو دکھوں کے درمیان بے بسی اور مجبوری میں بھی بے تکے پن پر ہنستا ہے اور پڑھنے والوں کو ذہنی الجھاؤ میں مبتلا کر کے ہنساتا ہے۔

مجھے یہ کہانی اس وقت مایوسی کی طرف لے گئی جب میں نے دیکھا کہ ایک کام کرنے والا شخص جب مزید کام نہیں کر سکتا، تو کس طرح اس کے خاندان والے اسے بوجھ سمجھ کر اہمیت دینا چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ بس ایک گندے کمرے میں بھوکا پیاسا پڑا رہتا ہے۔ وہ ڈپریشن اور تنہائی میں گھلتا ہے اور بالآخر اسے موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس پر ہنسی کے ساتھ رونا بھی آتا ہے کہ تمام رشتے تب تک مخلص اور ہمدرد ہوتے ہیں، جب تک انھیں آپ سے مطلب ہو اور جب تک آپ ان پر بوجھ نہ بن جائیں۔

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 1 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
Z
Zainab Shabbir
METAMORPHOSIS BY KAFKA

It was indeed of best quality. Loved tge delivery services and all. Everything perfectly received 🎀