چار کتابوں کا سیٹ | ارشد محمود
چار کتابوں کا سیٹ | ارشد محمود
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
یقین نہیں آتا کہ ایسے دلچسپ کتب کے مصنفین سے بھی ہمارا کسی طرح ربط ہوسکتا ہے۔ یہ ذیل میں سر ارشد محمود صاحب کی تصنیف "تصورِ خدا" ہے۔ جسے میں دوسری دفعہ مطالعہ کررہا ہوں۔ ایک چھوٹی سی کتاب ہے پر موضوع، اسلوب و مواد کے لحاظ سے بالکل ہی منفرد و باکمال۔
"تصورِ خدا" جیسا کہ کتاب کی ٹائٹل سے ظاہر ہے، کتنے نازک و مشکل موضوع پر لکھی گئی ہے۔ ایک ایسی گتھی جو روزِ اول سے انسانیت کو فکرمند کیے ہوئے ہے۔ جس کے ساتھ انسان کا ازل سے تعلق رہا ہو، اسے زیرِ قرطاس لانا کوئی سہل کام نہیں۔ چنانچہ موصوف کا اس موضوع پر قلم اٹھانا واقعی قابلِ قدر کارنامہ ہے۔
موضوع چونکہ مابعد الطبیعات سے تعلق رکھتا ہے۔ اور یوں ہر ایک "آزاد ذہن" رکھنے والا اسے موضوعی طور پر ہی ڈیل کرتا ہے۔ لہذا اس کتاب کو پڑھ کر آپ تاریخ کے عظیم دماغوں کے "خداؤں" سے واقفیت حاصل کریں گے۔ ایک "عام مذہبی کا خدا، صوفی کا خدا، شاعر کا خدا، فلسفی کا خدا وغیرہ وغیرہ۔
المختصر "سوچنے اور جاننے کی جستجو رکھنے والوں" کے لیے ایک مفید کتاب ہے۔
دوم یہ اس مذکورہ معمہ کا کوئی حتمی حل بالکل بھی نہیں۔ لہذا اصولاً بھی اسے پڑھ کر ڈائریکٹ کسی نتیجے پر پہنچ جانا درست نہیں۔
بہرحال ہمیں فخر ہے کہ مصنف محترم ہماری فہرستِ احباب میں شامل ہیں اور اس کتاب کے علاوہ چار اور کتب کے مصنف بھی ہیں۔ جن میں "تعلیم اور ہماری قومی الجھنیں" نمایاں ہے۔ جو کہ تاحال پڑھی ہوئی نہیں ہے پر انشاء اللہ چند مصروفیات نمٹا کر پہلی فرصت میں پڑھنے کا ارادہ ہے۔
ہم نے اپنے ماحول اور انفرادی و اجتماعی زندگی کو اس حد تک جامد، خشک، بور، بے کیف، حسن اور لطف سے عاری کر رکھا ہے کہ بحیثیت حیوان جن جبلی جنگلی خوشیوں پر ہمارا حق ہو سکتا تھا، یہ کہہ کر کہ ہم حیوان نہیں انسان ہیں، اُن سے خود کو محروم کر لیا، اور انسان ہونے کے ناطے جن خوشیوں پر حق ہو سکتا تھا انہیں یہ کہہ کر رد کر دیا کہ ہم انسان نہیں مسلمان ہیں۔ یہ ہے ہمارا ثقافتی المیہ؛ ہمارا شمار حیوانوں میں ہے نہ انسانوں میں۔ ثقافت نے حیوانیت اور انسانیت کے دائرے میں ہی رہ کر پرورش پانا تھا۔ نتیجہ یہ کہ ہم اجتماعی طور پر حسن کے احساس اور خوشیوں کی لذت سے آشنا ہی نہیں ہیں، بلکہ ان کے بیری بن چکے ہیں۔ اب سنجیدگی کا مارا، تاریکی پسند اور جمالیاتی حسوں سے محروم انبوہِ کثیر، عالمی تہذیبِ نو سے اپنی ثقافتی، سیاسی اور معاشی دشمنی میں اضافہ کیے چلا جارہا ہے۔ بربادی اور موت کی علامتوں سے اپنی شاہراہوں کو سجانے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ خود ساختہ اخلاقیات اور پارسائی کے خبط نے ماحول میں مردنی، گھٹن اور بے کیفی اس حد تک پیدا کر رکھی ہے کہ اس کے اندر زندگی اور دنیا کو خوبصورت بنانے یا اسے ترقی دینے کی لگن اور دلچسپی کہیں دکھائی نہیں دیتی۔۔۔
ثقافتی گھٹن اور پاکستانی معاشرہ
مصنف: ارشد محمود
صفحات: 160
کتاب "تعلیم اور ہماری قومی الجھنیں" پڑھنے کے بعد یہ ارشد محمود صاحب کی دوسری کتاب ہے جو میں نے پڑھی۔ اس کتاب کو پڑھتے پڑھتے میری آنکھوں نے کئی چیزوں کو دیکھنا شروع کر دیا جو ہمیشہ سے میرے اردگرد ہوتی آرہی تھیں۔ ایسی ہزاروں چیزیں ہیں جو ہمارے پیروں کی زنجیر بنی ہوئی ہیں اور ہم نے بخوشی انہیں تسلیم کر کے ان کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔
میں ارشد محمود صاحب کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے اتنی خوبصورتی کے ساتھ سادہ اور آسان الفاظ میں سب کچھ روزِ روشن کی طرح ہم سب کے سامنے عیاں کر دیا۔
شیئر کریں
