مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

وسیب | وسیب | اسد سلیم شیخ

وسیب | وسیب | اسد سلیم شیخ

عام قیمت Rs.1,000.00 PKR
عام قیمت Rs.1,500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.1,000.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

وسیب | وسیب

ضلع حافظ آباد کے دیہات، قصبات اور شہروں کی تاریخ و تہذیب

صفحات 475

علاقائی تاریخ لکھنے کی روایت زیادہ قدیم نہیں ہے۔ انگریزوں نے ڈسٹرکٹ گزیٹیئرز مرتب کر کے اس روایت کا آغاز کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد یہ روایت برقرار نہ رہ سکی۔ اکا دکا اضلاع کے گزیٹیئر ہی مرتب ہو سکے۔ 2001 میں نئے ضلعی نظام کے تحت ضلع حافظ آباد میں سید جاوید محمود پہلے ڈی سی او مقرر ہوئے تو انہوں نے اس میں دلچسپی لی اور ڈسٹرکٹ گزیٹیئر شائع ہوا، جس کو مرتب کرنے میں میرا مرکزی کردار رہا۔ اسی دوران مجھے ضلع حافظ آباد کے شہروں، قصبات اور تمام دیہات کی تاریخ و تہذیب کو مرتب کرنے کا خیال آیا۔ یہ ایک بہت مشکل کام تھا۔ اپنے سٹوڈنٹس، پٹواریوں، دیہات کے نمبرداروں، ٹیچرز اور میرزادوں کی وساطت سے مواد جمع کیا۔ پھر پنجابی دانشور سید سبط الحسن ضیغم مرحوم کے مشورے سے ضلع کے ہر تھانے میں رجسٹر نمبر 9 تک رسائی حاصل کی، جس کے لیے اس وقت کے ڈی آئی جی گوجرانوالہ الطاف قمر صاحب نے خصوصی مدد کی۔ اور آخر پر ضلع کے 580 دیہات کا خود دورہ کیا۔ یوں تین برسوں کی محنتِ شاقہ کے بعد یہ کتاب "وسیب" (ضلع حافظ آباد کے شہروں، قصبات اور دیہات کی تاریخ و تہذیب) مرتب ہو سکی۔ اس میں ہر شہر اور گاؤں کی وجہِ تسمیہ، رقبہ و جغرافیہ، تاریخ، آبادی، مکانات و دکانات، مساجد، امام بارگاہوں، کارخانوں، ماضی و حال کی اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کے تذکرے شامل ہیں۔ پاکستان میں کسی ضلع کے تمام شہروں اور دیہات کے بارے میں تاریخ مرتب کرنے کا یہ منفرد اور پہلا کام ہے۔ اس کا پہلا ایڈیشن 2005 میں شائع ہوا تھا۔ اب نظر ثانی شدہ ایڈیشن فکشن ہاؤس لاہور سے شائع ہوا ہے۔

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 1 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
A
Adeel Hassan

Waseeb | وسیب | Asad Saleem Sheikh